قارئین السلام علیکم ! بعض اوقات پیچیدہ بیماری کا علاج مہنگے علاج کی بجائے چھوٹے سے ٹوٹکے سےہو جاتا ہے، کیونکہ اگر بیماری کی اصل وجہ کا علاج ہو جائے تو وہ جڑ سے ختم ہو جاتی ہے۔جس میں قدرت نے علاج رکھا ہے وہ ہماری نظر میں عام سی چیز بھی ہو سکتی ہے۔ میں اپنے گھریلو ٹوٹکے اور روحانی عمل تحریرکر رہی ہوں ۔اللہ انہیں دوسروں کے لئے نفع کا ذریعہ بنائے ۔
فوری خون روکنے کا ٹوٹکہ
میری والدہ کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جب بھی ہمیں چوٹ لگتی تو وہ خون روکنے کے لئے چوٹ کی جگہ پرفوری ہلدی لگا دیتی تھیں اور اب بھی یہ ٹوٹکہ ہمارے استعمال میں ہے،ایسا کرنے سے خون فوری رک جاتا ہے۔
سر درد کا علاج : میرے سر میں جب بھی درد ہوتا ہے میں دوائی نہیں کھاتی بلکہ بادام کھاتی ہوں سردرد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ میرے والد کا آزمودہ دم:میرے والد صاحب کسی کو بھی کوئی تکلیف ہو تو اسےدم کرتے ہیں وہ درد فوراً یا کچھ دیر میں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔یہ بہت بار کا آزمودہ اور پرتا ثیر عمل ہے۔دم میں وہ پورے یقین سے 7 بار افحسبتم اور اذان کا عمل اور 7 بارسورہ توبہ کی آخری دو آیا ت پڑھتے ہیں اور دعا کرتے ہیں ، اللہ کے حکم سے سب صحت یاب ہو جاتے ہیں
ڈسٹ الرجی دور اور چہرہ پر رونق
میںنے جب سے عبقری سے زیتون کا تیل کے فوائد سنے ہیں ، میںنے اس کا استعمال شروع کر دیا ہے، الحمد للہ مجھے بہت فائدہ ہوا ۔ میںڈراپر میں زیتون کا تیل ڈال کر رکھ لیتی ہوں اور دن میں چند بار ناک میں اور ناف میں ڈال لیتی ہوں ۔اس سے یہ ہوا کہ مجھے چار سال سے ڈسٹ الرجی تھی وہ ٹھیک ہو گئی ہے ، اگر ہو بھی جائے تو پہلے کی طرح سنگین نہیں ہوتی اور مجھے آرام آ جاتا ہے ۔
ناف میں تیل لگانے سے میرے ہونٹ نہیں پھٹتے اور چہرے پر ایک رونق رہتی ہے۔ ایک انوکھی بات یہ کہ اس سے چہرے کے فالتو بال بھی جھڑجاتے ہیں ۔
ناخنوں کا بڑھنا اور جنات کے حملے
جب بھی جادوئی حملے ہوں ، دل گھبرائے اور طبیعت خراب ہو تو میں سورۃ رحمن کی تلاوت سنتی ہوں ، میری طبیعت میں بہت افاقہ ہوتا ہے اور بہت سکون ملتا ہے ۔
جن پر جادو جنات کے حملے ہوتے ہیں ان کو چاہیے کہ اپنے ناخن ضرور کاٹیں ، میرا آزمایا ہے جب بھی ناخن بڑھتے ہیں ، میری طبیعت خراب ہو جاتی ہے اور جناتی حملے زیادہ ہو نے لگتے ہیں ، عجیب سی بے چینی اور کیفیت ہوتی ہے۔ جب میں ناخن کاٹتی ہوں تو طبیعت میں سکون آجاتا ہے۔ پھر جب سے میںنے ناخن کاٹ کر ان پراِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ کی ایک تسبیح پڑھنے کا عمل سنا ہے اس سے تو جسم کے انگ انگ سے بیماریاں نکل جاتی ہیں ۔
سردیاں آنے والی ہیں ، سردی کم لگے اس کے لئے ایک مجرب نسخہ ہے، اگر پیروں کو ڈھانپ کر رکھا جائے تو سردی کم لگتی ہے۔ اس لئے پیرکو ڈھانپ کر رکھنے یا جرابیں پہننے سے سردی نہیں لگتی ۔
غیب کی دنیا کھل گئی
میں دن میں کسی بھی وقت 3 بار انمو ل خزانہ نمبر ۲ "يا لَطِيْفًا بِخَلْقِهٖ، يا عَلِيْمًا بِخَلَقِهٖ، يا خَبِيْرًا بِخَلْقِهٖ، اُلْطُفْ بِيْ يَا لَطِيْفُ، يَا عَلِيْمُ، يَا خَبِيْرُ"پڑھ لیتی ہوں اور روزانہ چند بار سورہ اخلاص بھی پڑھتی ہوں ، اس سے مجھے کوئی واقعہ پیش آنے سے پہلے خواب میں اشارہ مل جاتا ہے اور بتا دیا جاتا ہے کہ کیا ہونے والا ہے ۔ میرا وجدان کہتا ہے کہ یہ صرف ان دو اعمال کی بدولت ہے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں