Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

زندگی کابہترین جیون ساتھی اور حقیقی سکون ملا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا اور عبقری کی پوری ٹیم کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں آپ کی وجہ سے میری زندگی کا سب سے اہم معاملہ بہترین انداز سے حل ہوا ہے۔ شادی کا فیصلہ زندگی کا وہ موڑ ہے جس میں انسان بے حد پریشان ہوتا ہے کہ اس کی زندگی کا ہمسفر کیسا ہوگا، ذہن مل پائیں گے یا نہیں اور زندگی کے اتار چڑھاؤ میں میرا سہارا بن سکے گا یا نہیں۔ میرے والدین مسلسل میرے لئےرشتے کی تلاش میں تھے۔ میں نے عبقری رسالہ سے متاثر ہو کر عبقری رسالےاور عبقری کا ایک بہت زبردست کتابچہ، جس کا نام" آزمودہ وطائف سے گھریلو الجھنوں کا حل" ہے۔اس کتابچے میں اتنے حیرت انگیز وظائف لکھے گئے ہیں جو ہر فرد ہر گھر کی ضرورت ہیں۔ میں نے رسالہ اور کتابچہ اس نیت سے تقسیم کرنا شروع کرد یا کہ اللہ پاک مجھےایسا رشتہ عطا فرمائے جو میرے لئے باعث رحمت اور دل کا سکون ہو اور ایسا نہ ہو کہ مجھے وقت سے پہلے بوڑھا کر دے۔ اس عمل کی برکت سے جلد ہی بہت اچھے خاندان میں رشتہ طے ہو گیا۔منگنی ہو گئی اور چھ ماہ کے بعد شادی ہوگئی۔ میںنے جیسا سوچا تھا میرے اللہ نے میرے لئےاس سے لاکھوں کروڑوں درجے بہتر کر دیا۔میری زندگی میں سکون آگیا اور مجھے اللہ نے ایسا ہمسفر دیا جو میری دنیا آخرت سنوارنے کاباعث ہے۔ میں جتنا اللہ کاشکر ادا کروں کم ہے۔یہ مجھے اس خیر اورنیکی کا صلہ ملا ہے جو میں نے عبقری رسالے اور آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچے کی صور ت میں دوسروں تک پہنچائی تھی۔ میںعبقری قارئین کو بھی یہ پیغام دینا چاہتاہوں کہ اگر کوئی بھی مشکل پریشانی ہے اور کوئی مراد چاہیے ہے تو آپ یہ عمل کریں    ان شاء اللہ غیبی اسباب بن جائیں گے اور آپ کو بہترین حل ملے گا۔(منصور گلفام ، کوہاٹ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 522 reviews.