Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

نارمل ڈلیوری، جلے کا مرہم اور ہر مسئلے کا مجرب حل

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

عبقری قارئین کے لئے میری طرف سے کچھ طبی روحانی تحفے ہیں۔اگر چولہے کا کام کرتے ہوئے ہاتھ بازو جل جائیں تو میں فوراً درود شریف پڑھتی ہوں، جہاں محمدﷺ کا نام آئے وہاں لعاب لے کر درد کی جگہ لگاتی ہوں فوراً جلن ختم ہو جاتی ہے ، میری بھتیجی کالج میں پڑھتی ہے ۔ ایک دن وہ کالج سے واپس آئی تو بڑی خوشی سے بتانے لگی کہ آج ایک کلاس کی لڑکی کو استری سے بازو جل جانے کی وجہ سے بہت جلن تھی۔ میںنے اسے بتایا اس کو فوراً جلن کا آرام آ گیا، وہ بہت خوش ہوئی کہ یہ عمل بہت کمال کاہے۔
ہر مشکل کا حل
میں نے ہر مشکل میںسورہ طلاق کی آیت نمبر 3 کے اس حصے " وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُه " کابہت زبردست رزلٹ پایا ہے۔میںنے یہ آیت فوٹو کاپی کروا کر بچوں اور محلے میں تقسیم کر دی تاکہ سب ان کو یاد کر لیں۔ میری بھتیجی دسویں کلاس میں پڑھتی تھی، اس کو سبق سنانے میں بہت پریشانی ہوتی تھی سبق یا دنہیں ہوتا تھا یا اگر یاد ہوتا تو سناتے وقت بھول جاتا تھا۔ جب اس نے اس آیت کا فائدہ پڑھا تو جب سبق سنانے جانے لگتی تو آیت کا ورد شروع کر دیتی۔ اسے بھولا ہوا سبق یاد آجاتا اور سناتے وقت بھولتا نہیں ۔ اس کی سہیلیوںنے 2،3 مرتبہ یہی معاملہ دیکھا تو پوچھنے لگیں کہ تم اتنی ذہین کیسے ہو گئی۔ پھر اس نے انہیں یہ عمل بتایا، ان بچیوں نے بھی اس آیت کو یاد کر لیااور سب کو بہت نفع ہوا ۔
نماز کے دوران سورۃ بھول جائے
اگر نماز پڑھتے ہوئے کوئی سورت یا دعا بھول جائے تو فوراً اپنا دھیان خانہ کعبہ کے دروازے پر جما دیتی ہوں تو فوراً یاد آجاتی ہے اور زبان رواں ہو جاتی ہے، میں تصور میں یہ عمل کرتی تھی لیکن مجھے خود احساس نہ تھا۔ ایک دن ہمارے گھر مہمان عورتیں آئیںاور باتوں میں پوچھنے لگیں کہ نماز پڑھتے ہوئے سورتیں بھول جاتی ہیں ، سمجھ نہیں آتا کیا کریں ، کیا آپ کو بھی بھول جاتی ہیں پھر میںنے انہیں بتایا کہ مجھے بھولیں تو اس طرح دھیان خانہ کعبہ کے دروازے پر جما دیتی ہوں تو زبان رواں ہو جاتی ہے کہنے لگیں کہ چلو حل مل گیا اور مجھے احساس ہو گیاکہ یہ مسئلہ ہو تو یہ عمل اس کا حل ہے۔(صفیہ کوثر، راولپنڈی)
ناراضگی دور کرنے کا فارمولہ
میںنے نارمل ڈلیوری کے لئے عبقری میں إِیّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیّاکَ نَسْتَعینکا عمل پڑھا تھا کہ جب حاملہ کودردِ زہ ہو تو یہ آیت کھلاپڑھنا شروع کر دیں تو ڈلیوری میں آسانی ہوتی ہے۔ میرے دو بچے ہیں ،دونوں بچوں کی بار اپنی بیوی کو بھی بتایا اور خود بھی باہر بیٹھ کر کھلا پڑھتا رہا، دونوں بچوں کی دفعہ ہی میری بیوی کے ساتھ یہ مسئلہ تھا کہ اس کا درد بڑھتا نہیںتھا بڑے بچے کی دفعہ بھی 24 گھنٹے ڈاکٹر نے انتظا ر کیا کہ اگر درد نہ بڑھے تو پھر آپریشن کرنا پڑے گا، لیکن اللہ کا کرم ہے کہ اس آیت کی برکت سے نارمل ڈلیوری ہو گئی ،
ایک بار میرے والد صاحب مجھ سے ناراض ہو گئے ان کا تصور کر کے سورہ الم نشرح پڑھتا رہا تو وہ راضی ہو گئےا ور میرے پاس آنا جانا شروع کر دیا ۔(محمد آصف، راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 514 reviews.