مڑ کی سبزی برصغیر میں مشہور ہے ۔اس میں قدرت نے بے شمار خوبیاں اور فوائد جمع کررکھے ہیں۔ مٹر قدرت کی ایک زبردست نعمت ہے۔ یہ سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے، تاہم اس کے شاندار فوائد کے باعث اسے ’پاور فوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ کھانے میں ذائقہ دار‘ خون صاف کرنے‘ قبض کھولنے ‘ جسمانی درد میں مفید اور بہت سی بیماریوں سے نجات اور حفاظت کا ذریعہ ہے۔
ضدی پھوڑوں کا علاج
اگر جسم کے کسی حصہ پر پھوڑے نکل آئے ہوں اور کسی بھی طرح سے ختم نہ ہو رہے ہوں توکچے مٹر پیس کر اس کا سفوف بطور پلٹس پھوڑے پر باندھیں، چند بار ایسا کرنے سے پھوڑے ختم ہو جاے ہیں۔
داغ دھبوں کا خاتمہ
مٹرمیں سب سے اہم وٹامن بی 6 ، وٹامن سی اور فلیٹ یعنی فولک ایسڈ کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ تینوں اجزا مل کر نہ صرف اندرونی جسمانی سوزش کم کرتے ہیں بلکہ ان کی بدولت جسم بہت سے مضر اثرات سےمحفوظ رہتا ہے اور اس طرح جلد کی لچک اور چمک برقرار رہتی ہیں۔داغ دھبوں سے نجات کے لئےبھنے ہوئے مٹر اور نارنگی کے چھلکے ہم وزن لے کر پیس لیں اور دو گرام دودھ میں ملا کر چہرے پر ملیں‘ان شاءاللہ کچھ عرصہ یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور چہرہ شفاف ہو جائے گا۔
انگلیوں کی سوجن دور
اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو کچے نرم مٹر پیس کر جلی ہوئی جگہ پر لگا لیں‘ ان شاءاللہ تھوڑی ہی دیر میں افاقہ محسوس ہوگا۔اس کےعلاوہ اگر انگلیوں میں سوجن ہو اور کسی بھی دوا سے ختم نہ ہو رہی ہو تو اس کے لئے 10 گرام مٹر، 50 گرام پانی میں ابال کر جو شاندہ تیار کریں اور چھان لیں، پھر اس میں میٹھا تیل (تلی کا تیل) 60 گرام ملا کر سوجن والی انگلیوں کو دھوئیں،ایسا کرنےسے فوری طور پرآرام آجاتا ہے۔
جوانوں کے جذبات قابو کرنے میں مفید
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لوگوں میںجنسی جذبات زیادہ ہوں اگر انہیں کچھ عرصہ مٹر کی سبزی استعمال کروائی جائےتواس سےجذبات قابو میں رہتے ہیں۔
ہڈیوں میں مضبوطی
سبز مٹر کے بنیادی فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ پھلیاں ضروری وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک کپ سبز مٹر کا استعمال وٹامن K کی روزانہ کی ضرورت کا تقریباً 44 فیصد ہوتا ہے جو کہ مضبوط ہڈیوں کی تعمیر کا ذمہ دار ہے۔ یہ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 109 گرام وٹامن K کا استعمال خواتین میں کولہے کے فریکچر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے جو کہ ایک کپ سبز مٹر میں موجود ہوتاہے۔
کولیسٹرول میں کمی
مٹرایسےاجزا سے بھرپور ہوتا ہے جوکولیسٹرول اور چکنائیوں کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس طرح کولیسٹرول کم ہوتا ہے اورکہا جاسکتا ہے کہ مٹرامراضِ قلب اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرتے ہیں کیونکہ ان میں کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
قبض دور‘ ہاضمہ تندرست
مٹر میں موجود ریشوں سے نظام انہظام میں بہتری آتی ہے۔ اسمیں ایسا ریشہ موجود ہوتا ہے جو غذا کو آسانی کے ساتھ ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے جس سے قبض کے مرض کی شکایت نہیں ہوتی۔
آنتوں کے مسائل کا حل
مٹر کو آنتوں کے سنڈروم جیسے امراض پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہے تو ا س کے لیے کم از کم ایک کپ کا تہائی حصہ بطور سالن یا سلاد اپنی غذا میں شامل رکھنا ضروری ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں