Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

کالی شیطانی چیزوں کا ایک دم سے خاتمہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!ہمارے گھر اور خاندان پر کالے جادو کے اثرات تھے جس وجہ سے لڑائی جھگڑے عام تھے‘بے برکتی اتنی زیادہ تھی کہ کھانا بہت مشکل سے پورا ہوتا تھا۔بیٹی ہر ماہ عبقری رسالہ پڑھتی تھی‘ اس نے مشورہ دیا کہ تسبیح خانہ لاہور جا کر اسم اعظم کے دم میں شامل ہوتے ہیں‘ ان شاءاللہ لوگوں کی طرح ہمارے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔مگر اس وقت ہمارے حالات اس قدر خراب تھے کہ لاہور جانے کے لئے کرایہ کے پیسے بھی موجود نہ تھے۔ان دنوں سورئہ قریش پڑھتے رہے اور بڑی مشکل سے کرایہ اکھٹا کیا۔ اپنے تمام مسائل کا تصور کرتے ہوئے اسم اعظم کے دم میں شریک ہوئے۔بیٹی کی بات سچ ثابت ہوئی‘ چند دنوں میں ہی حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ تمام معاملات بہتر سے بہتر ہوتے چلے گئے۔شیطانی وار ختم ہوئے‘رزق میں برکت ملنا شروع ہو گئی‘ حتیٰ کہ پہلے جو راشن 20 دن میں ختم ہو جاتا تھا اب دو ماہ تک چلتا ہے۔آپس میں اتفاق و محبت پیدا ہوئی ہے۔قرآن پاک پڑھنے میں بہت مشکل ہوتی تھی مگر اسم اعظم کے دم کے بعد یہ پریشانی بھی ختم ہو گئی۔اب نماز اور قرآن باقاعدگی سے پڑھتی ہوں‘ جو دعا مانگوں الحمدللہ قبول ہوتی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر 1: خوشبو دار روحانی پھوارسے ذہنی طور پر بہت پُرسکون ہو گئی ہوں‘الجھنوں کا خاتمہ ہوا۔
روحانی پیکیج نمبر2: اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ نمک!یہ نمک استعمال کرنے سے معدہ تندرست ہو گیا۔
روحانی پیکیج نمبر3: جادو شکن ماچس!یہ عمل کرنے سے شیطانی اثرات سےنجات ملی۔
روحانی پیکیج نمبر4: حزب البحر کے چلہ کا دم شدہ شفائیہ پانی! اس پانی کے استعمال سے گھریلو جھگڑےختم ہوئے۔
روحانی پیکیج نمبر5: نورانی عمل شدہ آٹا، چاول، چینی!ان چیزوں کو گھر کے راشن میں ڈال کر استعمال کرنے سے بے بہا برکت مل رہی ہے۔
روحانی پیکیج نمبر6: بے اولادی اور پوشیدہ امراض کیلئے خاص عمل شدہ 16 چھوہارے !بے اولادی کےمرض سے نجات کیلئے یہ چھوارے بہت اکسیر ہیں۔
روحانی پیکیج نمبر7: چار رنگی بدنی تعویذ!ان تعویذات کو استعمال کرنے سے شیطانی جنات سے نجات ملی۔
روحانی پیکیج نمبر8: اسم اعظم کی دم شدہ روحانی اگربتی! اس سےگھر امن و سکون کا گہوارہ بن گیا۔(کبریٰ‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 508 reviews.