Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

پیچیدہ بیماری!ہر دوا ناکام‘چھوٹا سا ٹوٹکہ کام کر گیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے کافی عرصہ سے ایک مسئلہ تھا کہ دودھ ہضم نہیں ہوتا تھا‘کبھی کبھار پی لیتی تو سارا دن بہت مشکل سے گزرتا‘پیٹ بھاری بھاری محسوس ہوتا‘قے آنے لگتی اور گیس کے مرض کی شکایت ہوتی۔میں نے جب ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو انہوں نے کچھ ٹیسٹ وغیرہ کیے جس کا نتیجہ آنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ آپ کو معدہ کی بیماری (Lactose intolerance) ہو گئی ہے۔اس بیماری کے علاج کے لئےمختلف ادویات استعمال کیں مگر پھر بھی کوئی فائدہ نہ ہوا۔
کیلشیم کی کمی اور ہڈیاں کمزور
دودھ نہ پینے کی وجہ سے کیلشیم کی کمی کا مسئلہ بن رہا تھا‘ بخار بھی ہو جاتا تھا‘ جسم اور خاص طور پر ہڈیاں کمزور ہو رہی تھیں ۔ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کس طرح اس بیماری سے نجات پائی جائے۔ایک اور جگہ معائنہ کروایا تو معلوم ہوا کہ یہ مسئلہ ٹائیفائیڈ بخار کی وجہ سے ہورہا ہے۔لہٰذا پہلے اس کا علاج کیا جائے گا‘میں نے چند دن ادویات استعمال کیں جس سے معدہ میں گرمی کی شکایت ہو گئی‘جلد بھی خشک ہونا شروع ہو گئی۔میں نے سوچا شاید مرض میں افاقہ ہوا ہے مگر جب دودھ پی کر دیکھا تو پھر وہی مسئلہ شروع ہوا‘ پیٹ خراب ہو گیا۔ مجبوراً ان ادویات کا استعمال بھی ترک کرنا پڑا۔مجھے بہت سے لوگوں نے طرح طرح کے مشورے دئیے مگرکوئی بھی فائدہ مند ثابت نہ ہو سکا۔
ان دنوں عبقری رسالہ میں تخم بالنگو کے فوائد شائع ہوئے جس میںلکھا تھا کہ یہ بہت سی پیچیدہ بیماریوں کا مجرب علاج ہے۔لہٰذا میں نے دودھ کے اندر تخم بالنگوڈال کر پیا تو حیران ہو گئی کہ کچھ ہی دیر میں دودھ ہضم ہوگیا‘ پیٹ درد‘ معدہ میںتکلیف یا بدہضمی وغیرہ کی کوئی شکایت محسوس نہ ہوئی۔پھر میں نے اس ٹوٹکہ کو اپنے معمول میں شامل کر لیا۔
خشکی دور اور جسم تمام کمزوریوں سے پاک
جب بھی دودھ پینا ہوتا اس میں ایک چمچ تخم بالنگو ڈال کر پی لیتی جس سے دودھ کا ذائقہ بھی دوبالا ہو جاتا ‘بدہضمی‘ کسی قسم کی شکایت بھی نہ ہوتی بلکہ مجھے کئی بیماریوں سے نجات بھی مل گئی۔اس ٹوٹکہ کی وجہ سےکمزوری دورہوتی ہے‘ جسم چاق و چوبند رہتا ہے۔مسلسل ادویات کے استعمال سے جسم میں خشکی کی جو شکایت ہو گئی تھی وہ بھی ختم ہو گئی۔یہ ٹوٹکہ اور بھی لوگوں کو بتایا جس سے انہیں فائدہ ہوا۔عبقری کو دن رات دعائیں دیتی ہوں جن کی وجہ سے مجھے اس پرانی بیماری سے نجات ملتی ورنہ ادویات کھا کھا تنگ آچکی تھی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 507 reviews.