Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ماؤں میں دودھ کی کمی کا علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

دودھ کی کمی
میرے دو جڑواں بچے ہیں ۔ ابھی دو ماہ کے ہیں ، انہیں دودھ پلاتی ہوں۔ اب محسوس کرتی ہوں کہ دودھ کم ہو رہا ہے، مجھے صرف کھانے کے لئے کچھ بتائیے۔(غزالہ پروین ، ملتان)
مشورہ :بات یہ ہے کہ بچے جڑواں ہیں ، ان کی خوراک زیادہ ہے اور دودھ کم ۔اس سے پہلے بھی دودھ بڑھانے کے لئے نسخے چھپ چکے ہیں ۔ آپ ایک پاؤ دودھ لیں ، رات کو ثابت ماش دھو کر پانی میں بھگو ئیے، پھول جائے گی۔ اسے پیس کر دودھ میں ملا کر پکائیے۔ کھیر کی طرح گاڑھا ہونے لگے تو چینی ملا کر پکائیے، اتار کر کھا لیجئے، ماش کی مزیدار کھیر دودھ بڑھاتی ہے۔ ہاتھ کی بنی ہوئی چھوٹی چھوٹی سویاں بازار میں مل جاتی ہیں، سویاں دودھ بڑھاتی ہیں۔ سویاں دودھ میں ڈال کر پکائیے، چینی ملائیے اور اس میں دس گیارہ پستے ، سات بادام ، اور تھوڑا سا ناریل ڈالیے، سویوں کی کھیر کھانے سے بھی دودھ زیادہ ہوتا ہے۔
بکری کے پھیپھڑے نمک مرچ، لہسن، پیاز ہلدی ڈال کر پکائیے، بالکل بھنا ہوا مصالحہ ہوناچاہیے ۔ کھاتے وقت اس پر آدھا چمچہ سفیدزیرہ پیس کر ڈالیے۔ اسے آپ روکھا بھی کھا سکتی ہیں اور روٹی کے ساتھ بھی ،اس سے بھی دودھ کی افزائش ہو گی۔
ہڈیوں کا ڈھانچہ
میر ی عمر بیس سال ہے، مگر بہت ہی دبلی پتلی ہوں ۔ کھایا پیا لگتا نہیں ہے۔ میری سہیلیاں مجھے ڈھانچہ کہہ کر پکارتی ہیں‘ وہ چھیڑتی ہیں کہ اس ڈھانچے سے کون شادی کرے گا۔ (عاکفہ رحمٰن،ساہیوال)
مشورہ :سب سے پہلے آپ رات کو جلدی سونا شروع کر یں نماز فجر کے بعد سیر کریں، چاہے گھر میں ہی یا چھت پر کچھ دیر چہل قدمی کریں۔ تازہ ہوا میں سیر کرنا صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ رات کو گیارہ عدد بادام تھوڑے سے پانی میںبھگوئیے، صبح بادام چھیل کر پیس لیں ، آدھا چھٹانک مکھن میں پسے ہوئے بادام ملائیے، ایک چمچ چینی ڈالیے اور روٹی پر لگا کر کھا جائیے ۔ اس کا ذائقہ بھی بڑے مزے کا ہوتا ہے۔ آپ کو اچھا لگے گا، اب اوپر سےایک بڑا کپ دودھ پی لیں ، چند ماہ میں آپ کا وزن بڑھ جائے گا۔ آم میسر ہوں تو تین آم کھا کر دودھ کی لسی پی لیجئے ، کبھی تین کیلوں کا شیک بنا کر پی لیں ، تلی ہوئی چٹ پٹی چیزیں، برگر وغیرہ نہ کھائیے ۔ گھر کا کھانا کھائیں ۔
دانتوں میں کھٹائی
میرے ساتھ یہ مسئلہ ہےکہ تین چار دن بعد میرے دانت کھٹے ہو جاتے ہیں ۔ جن سے کھانا کھاتے ہوئے خصوصاً پانی پیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے۔(سعدیہ ،لاہور)
مشورہ:آپ ضرور کھانے پینے میں بےاحتیاطی سے کام لے رہی ہوں گی ۔مثلاً ٹھنڈی گرم چیزیں استعمال کرنےسے ایسا ہوتا ہے۔ ٹھنڈا یخ پانی پی کر گرم چائے پینا یا اسی طرح بے احتیاطی کرنے سے دانتوں کا یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ آپ کھانے پینےمیں احتیاط کریں۔ رات کو سوتے وقت سرسوں کے تیل میں معمولی نمک ملا کر دانتوں پر ملیے، چار پانچ روز تک ایسا کریں زیادہ نہیں۔ بڑی بوڑھیاں کہتی تھیں ، دانت کھٹے ہوں تو چار پانچ بادام چبانے سے ٹھیک ہو جاتے ہیں ، آپ یہ بھی آزما کر دیکھ لیں۔
معدے میں تیزابیت
میرے معدے میں بہت تیزابیت اور جلن ہوتی ہے۔ چہرے پر دانے نکلتے ہیں ۔میں اس سے بہت پریشان ہوں مجھے اس کے لئے کچھ بتائیے ۔(منزہ دلاور)
مشورہ:آپ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ اسپغول کی بھوسی ملا کر کانٹے سے خوب پھینٹ لیں، پھر اس کو ایک پیالی ٹھنڈے دودھ میں ملاکر پی لیں۔ آد ھ گھنٹے بعد ناشتہ کر لیں ۔ ان شاء اللہ اس ٹوٹکہ سے معدے کی تیزابیت کامسئلہ حل ہو جائے گا ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 505 reviews.