محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ کئی سالوں سے عبقری رسالہ پڑھ رہی ہوں جس سے صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے اہل و عیال اور عزیز و اقارب بھی مستفید ہورہے ہیں۔کیونکہ عبقری شمارہ میں شائع ہونے والے روحانی وظائف اور طبی ٹوٹکےخود بھی آزماتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘بیماریوںاور روزمرہ کے مسائل میں بہت فائدہ ہوتاہے۔عبقری سے ملنے والے فوائد تو بے شمار ہیں مگر ایک نسخہ ہے جس سے بہت زیادہ نفع مل رہا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ اسے گھر بنا کر رکھا جائے تاکہ جب بھی کوئی بیمار ہو‘ الٹی‘ موشن‘ پیٹ میںدرد اور معدہ کا کوئی بھی مسئلہ ہو تو یہ نسخہ استعمال کروانے سے بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔
کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ میری بہن نے ہالینڈ سے آنا تھا مگر وہ یہاں آنے سے کترا رہی تھی کیونکہ گزشتہ کئی سالوں سے وہ بیرون ملک مقیم ہے‘چند سال قبل جب وہ وطن واپس آئیں تو ان کا معدہ خراب ہو گیا تھا اور سخت بیمار ہو گئیں۔الٹیاں اور موشن رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے جس وجہ سے وہ کئی دن تک ہسپتال میں داخل رہیں۔
اس بار جب انہوں نے ان خدشات کا اظہار کیا تو میں نے انہیں تسلی دی کہ آپ بلا جھجھک آئیں ‘ ان شاءاللہ اب یہ مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ عبقری سے ایسا نسخہ ملا ہے جس سے ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کے چکر کاٹنے سےنجات مل گئی ہے۔وہ میرے اصرار پر رضا مند ہو گئیں۔
آخر یہ کمال کیسے ہو گیا؟
انہیں ائیر پورٹ پر لینے گئی ‘ پھر انہیں تھوڑا سا کچا پیاز کھلایا۔ جب گھر آئیں تو کھانا کھانےکے بعد انہیں عبقری سے ملے نسخہ کا ایک چمچ استعمال کروایا‘ان کا ایک پانچ ماہ کا بچہ بھی تھا جسے ایک چٹکی اسی سفوف کی دی۔اس سے انہیں غذا آسانی سے ہضم ہو گئی اور کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہوا۔میرا تجربہ کامیاب رہا‘ اب جب بھی وہ کھانا کھاتیں تو انہیں یہی نسخہ استعمال کرواتی جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا۔وہ کئی ہفتے پاکستان رہیں‘انہیں معدہ کا کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ ہو ا اور نہ ہی کسی اور بیماری کی شکایت ہوئی۔بہن خود حیران تھی کہ یہ کیسی باکمال دوا ہے۔میں نے انہیں بتایا یہ نسخہ عبقری سے ملا ہے جس کے کئی بار مشاہدات شائع ہو چکے ہیں‘ جو بھی استعمال کرتا ہے اسے ضرور نفع ہوتا ہے۔میرا تجربہ ہے کہ ایسے لوگ جو کسی دوسرے شہر یا ملک میں جا کر بیمار پڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انہیں یہاں کا پانی موافق نہیں آیا تو اگر وہ اس نسخہ کا استعمال شروع کر دیں تو یہ شکایت ختم ہو جائےگی۔
میرے شوہر کو سنگرہنی کا مرض ہو گیا تھا‘انہیں بھی یہی نسخہ استعمال کروایا جس سے انہیں بھی شفاء مل گئی۔اگر کوئی شخص معدہ کے السر‘ جلن ‘ تیزابیت وغیرہ کے مرض میں مبتلا ہو تو ضرور استعمال کرے‘ بہت تیر بہدف نسخہ ہے۔اس نسخہ کی ترتیب درج ذیل ہے۔
چینی ایک پاؤ پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک‘ ست پودینہ ایک تولہ‘ چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی‘ میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں یا بوتل میں محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ کھانے کے بعد دن میں تین مرتبہ ہمراہ پانی استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں