السلام علیکم قارئین!میرے پاس مویشیوں کی بیماری کا ایک بہت ہی آسان نسخہ ہے۔ وہ لوگ جنہیں جانور پالنے کا تجربہ نہیں ہوتا اورصرف قربانی کے لئے جانور پالتے ہیں انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ان کی بیماری کی علامات کی سمجھ نہیں ہوتی بعض اوقات تو گھروں میں رکھے جانے والے جانور بیمار ہو کر مر بھی جاتے ہیں ۔ہمارا زراعت کا کام ہے، ہم نے جانور بھی پال رکھے ہیں۔کس وقت جانور کے لئے کیا چیز بہتر ہے یہ سب تجربات سے سیکھ چکے ہیں۔
ایک آدمی میر ے پاس آیا اس کا بکرا بیمار تھا، بکرا بھی قربانی کا تھا۔چارہ نہیں کھا رہا تھا اور بالکل نڈھال اورسست ہو کر پڑا ہوا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ آپ بازار جائیں دودھ دہی والے سے دہی کا پانی لیں اور تقریباً آدھا کلو پانی ایک ہی وقت میں پلا دیں ۔ کچھ دن کے بعد وہ آدمی ملا تو کہنے لگا کہ دو مرتبہ ہی دہی کا پانی پلایا اور بکرا ایک دم تندرست ہوگیا اور اس نے چارہ کھانا شروع کر دیا اور بالکل نارمل ہوگیا۔ قارئین انسانوں کی طرح جانوروں کی بیماری بھی معدہ سے شروع ہوتی ہے ۔ اس لئے اگر جانور ایسی علامات ظاہر کرے، کچھ کھائے پیے نہیں اور نڈھال ہو کر پڑا رہے تو دہی کا جو پانی ہوتا ہے یہ اکٹھا کر کے اسے پلا دیں ۔ اس سے جانور صحت یاب اور تندرست و توانا ہو جائے گا۔ یہ میرے پاس ایک امانت تھی جو میں نے آپ کے سپرد کر دی ۔ آپ بھی آزمائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی یہ ٹوٹکہ بتائیں(عبد الغفار، مظفر گڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں