بچوں کےدانت آسانی سے نکلیں گے
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جب بچہ دانت نکال رہا ہوتا ہے تو اس دوران بیمار پڑ جاتا ہے‘اگر کسی بچے کو دانت نکالتے وقت پریشانی اور تکلیف کا سامنا ہویا والدین چاہتے ہوں کہ بغیر کسی سخت مشکل کے بچے کے دانت آسانی سے نکل آئیں تو انہیں چاہیے کہ سورہ ’’ق‘‘ (پارہ 26) سفید کاغذ پر بغیر اعراب لکھ کر اسے پانی میں ڈبو کر بچوںکے دانتوں والی جگہ پر لگائیں‘اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ بچے کے دانت آسانی سے نکل آئیں گے۔
زہریلے جانور کے کاٹے کا علاج
اگر کوئی زہریلا جانور کاٹ لے اوراس کے زہر پھیلنے کا خدشہ ہویا بائولا کتا کاٹ لے اور اس سے متاثر ہونے کا خوف ہو تو روٹی کے چالیس ٹکڑے کرے اور ہر ٹکڑے پر سورئہ طارق کی درج ذیل آیات کولکھے۔اب روزانہ روٹی کا ایک ٹکڑا کھانا شروع کر دے‘ ان شاءاللہ زہریلے اور ہر قسم کے مضر اثرات سے حفاظت رہے گی‘ متاثرہ شخص اس عمل کی بدولت جلد ہی شفایاب ہو جائےگا۔ آیات درج ذیل ہیں۔
اِنَّهُمْ یَكِیْدُوْنَ كَیْدًا(15)وَّ اَكِیْدُ كَیْدًا (16) فَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا(17)
تونگری رزق کا عمل
رزق میں تنگی ہو یا بات فقر و فاقہ تک پہنچ چکی ہو‘ایسے حالات پیدا ہو گئے ہوں کہ مالی تنگی کی وجہ سے اپنے بھی بیگانے ہو چکے ہوں تو ان مشکل حالات میںاگر کچھ عرصہ یہ عمل کر لیں تو رزق کی تنگی ختم ہو جائے گی‘ روزگار میں بے بہا برکت نصیب ہو گئی‘ مال و دولت بے بہا نصیب ہو گی۔عمل یہ ہے کہ روزانہ چار رکعت نفل نماز حاجات ادا کرے‘ سلام پھیرنے کے بعد سجدے میں جا کر پچاس مرتبہ یَاوَھَّابُ کا ورد کرےاور اس کے علاوہ روزانہ نماز فجر کے بعدایک تسبیح یَا مُغْنِیُکی پڑھے‘ ان شاءاللہ رزق اور فتوحات کے دروازے کھل جائیں گے۔تنگیِ رزق کا شکوہ ختم ہو جائے گا۔
ناراض ‘ مفرور اور بگڑا شوہر راہ راست پر
اگر کوئی شخص مفرور ہو یا کسی عورت کا شوہر اسے چھوڑ کر چلا گیا ہو یا کسی کا کوئی بچہ ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گیا ہو اور کوئی ایسی مراد جو پوری نہ ہو رہی ہو تونماز فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان اکتالیس بار سورئہ فاتحہ پڑھنا شروع کر دے‘ ایسا کرنے سے ان شاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں مذکورہ مسائل حل ہو جائیں گے اور مرادیں پوری ہوں گی۔اس کے علاوہ اگر کوئی شخص بخار یا کسی بھی بیماری میں مبتلا ہو‘ آرام نہ مل رہا ہو تویہی عمل کر کے پانی پر دم کر کے مریض کے منہ پر چھینٹے مارے‘ ان شاءاللہ شفاء ہو گی۔
بانجھ پن کا علاج
اگر کوئی عورت بانجھ پن کے مرض میں مبتلا ہو‘علاج معالجہ کروانے کے باوجود بھی شفایاب نہ ہوئی ہو تو اس مرض کے علاج کے لئے چالیس لونگ لیں اور ہر ایک لونگ پردرج ذیل آیت پڑھیں‘ روزانہ رات کے وقت ایک لونگ عورت کھائے لیکن پھر پانی نہ پئے۔یہ عمل جب عورت پاکی کے ایام شروع ہوں اور شوہر قریب ہو تب شروع کرے۔ان شاءاللہ بانجھ پن کے مرض سے نجات مل جائے گی اور جلد ہی اولاد کی امید بھی لگ جائے گی۔ آیت درج ذیل ہے۔
اَوْ كَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍ لُّجِّیٍّ یَّغْشٰىهُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ سَحَابٌ-ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ-اِذَآ اَخْرَ جَ یَدَهٗ لَمْ یَكَدْ یَرٰىهَا-وَ مَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ(النور:40)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں