Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

ستمبر کا مہینہ! خوشیوں کی نوید اور غموں سے چھٹکارا!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

شیرینی کا با کمال عمل
حاجات پوری ‘مشکلات فوری حل!

مشکلات اور آزمائشوں کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو چکی‘معاشی تنگی اور بیماریوں نے جینا دو بھر کر رکھا ہے‘میاں بیوی کی آپس کی ناچاقیوں‘ گھریلو جھگڑوں اور رشتوں کے مسائل نے بس بس اور مجبور کر دیا‘جینے کی کوئی امید باقی نہیں رہی‘ تو اب مزید مایوس اور پریشان ہونا چھوڑ دیں کیونکہ اس ماہ کی یہ مقبول گھڑیاں آپ کے لئےراحت‘سکون‘ تمام الجھنوں ‘ مشکلات کا حل اور خوشیوں کی نوید لائی ہیں:۔
اس ماہ کی روحانی محفل
13 ستمبر اور27 ستمبر بروز جمعہ عصر تا مغرب قبلہ رخ بیٹھ کر دائیں ہاتھ کی مُٹھی میں تھوڑی سی شکر لیں اور اس پر اول و آخر تین بار درود پاک کے ساتھ اکتالیس مرتبہ یَااَللہُ بِحَقِّ یَااَللہُ الصّمَدْ پڑھ کر دم کریںاور اس شکر مزید حسب توفیق شکر میں ملا کر قبرستان‘ پارک وغیرہ میں کیڑے مکوڑوں کو ڈال دیں۔یہ ذکر، بھکاری بن کر، خلوص دل‘ درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فیصد قبول کررہا ہے اور تصور رکھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ عمل پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ اس عمل کی برکت سےان شاء اللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوں گی‘گھریلو جھگڑے ‘ پریشانیاں اور مسائل کا خاتمہ ہو گا۔عمل کا ہدیہ:حسب توفیق شیرینی لے کر بانٹ دیں اور اس تمام عمل کا ثواب حضرت عثمان غنیؓ کی روح مبارک کو ہدیہ کردیں۔یہ ہدیہ صرف ایک بار دینا ہے۔
نوٹـ:اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے ‘ مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے‘ آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔ (ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 460 reviews.