Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

انگوٹھے کی مدد سے قدبڑھانے کا آسان طریقہ!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

قد انسان کی شخصیت پر بہت بڑا اثر ڈالتا ہے، جن لوگوں کا قد لمبا ہوتا ہے وہ ہرجگہ پرسکون اور پراعتماد ہوتے ہیں۔ مگر جن لوگوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے وہ لوگوں کے سامنے‘ محافل میں احساسِ کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور قد کو بڑھانے کے لئے مختلف قسم کے ٹوٹکے اور ادویات کا استعمال کرتےہیں۔ بعض اوقات کچھ لوگوں کو اس سے استفادہ ہو جاتا ہے مگر کئی لوگ اس سے محروم رہتے ہیں۔ مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی مشق بتاتے ہیں جس کو استعمال کرکے آپ صرف اپنی انگلیوں کی مدد سے ہی اپناقد بڑھانے کا کام کرسکتے ہیں۔
روزانہ دس منٹ کی مشق
اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے سے دائیں انگوٹھے پر زور دیں اور دس منٹ تک اسی طرح انگوٹھے پر وزن دیتے جائیں، اسی طرح پاؤں کے انگوٹھوں کو زمین پر اس طرح رکھیں کہ سارا وزن پیر کے انگوٹھوں پر ہوں۔
صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل یہ مشق روزانہ کریں۔ اس دوران آپ کی انگلیوں سے مماثل ہڈیاں اور اعصاب زیادہ فعال ہوتے ہیں جوکہ قد بڑھانے والے ہارمونز کو متحرک کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس مشق سے آپ کا قد بڑھتا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے قد کی لمبائی کو بڑھانے کے لیے چند مخصوص مشقوںکے ذریعے قد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ 25 سال سے زائد عمر کے افراد میں قد کے بڑھنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں ،لمبے قد کے خواہشمند افراد مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کرنے سےاپنا قد بڑ ھا سکتے ہیں۔
غذا کی اہمیت
قد بڑھانے کے خواہشمند افراد کے لیے سب سے اہم مثبت غذا کو قرار دیا جاتا ہے، قد بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنی روز مرہ کی غذا میں کیلشیئم، آئرن، وٹامن ڈی سمیت دیگر وٹامنز اور منرلز کی موجودگی کو ناگزیر بنا لیں جو کہ دودھ اور مختلف سبزیوں اور پھلوں میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کےعلاوہ خود کو دماغی طورپر پُرسکون رکھیں اور دن میں کم از کم 8 گھنٹے نیند پوری کریں ۔
سائیکل چلائیں
قد لمبا کرنے کے خواہشمند افراد اپنی روزمرہ ترتیب میں سائیکل چلانے کی عادت بنا لیں، سائیکل چلانے کے دوران سائیکل کی سیٹ کو اس طرح سے لگائیں کہ ٹانگوں کو پیڈل تک پہنچنے کے لیے زیادہ کھینچنا پڑےمگرسیٹ کو اتنا بھی اوپر نہ رکھیں کے جوڑوں سے متعلق کوئی مشکل پیش آنے لگے ۔
سستا اور آسان طریقہ
قد بڑھانے کے لیے یہ ایک سستا اور آسان ترین طریقہ ہے کہ کسی بھی لوہے کے راڈ یا کسی بھی مضبوط چیر کو پکڑیں اور اس پر لٹک جائیں، جتنی دیر ہو سکے خود کو لٹکا کر رکھیں، دن بہ دن لٹکنے کے وقت کو بڑھائیں، لٹکنے سے قد لمبا، ریڑھ کی ہڈی اور پیٹ کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ۔
سر کی مشق
قدر بڑھانے کا ایک اہم طریقہ یہ بھی ہے کہ کمر کے بل زمین پر لیٹیں، اب سر اور کندھوں کو زمین پر ٹکاتے ہوئے باقی سارے جسم کو ہوا میں اُٹھا لیں، اس مشق کے لیے ٹانگوں کو جسم کی سیدھ میں رکھنا ضروری ہے ورنہ غیر متوازن ہوکر گرنے سے کسی چوٹ کے لگنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
رسی کودنا
رسی کودنا قد بڑھانے سمیت وزن میں کمی کا بھی سبب بنتی ہے، قد بڑھانے کے لیے رسی کودنے کو بہترین ورزش قرار دیا جاتا ہے ، کسی رسی کی مدد سے ہوا میں اُچھلیں، اس ورزش سے ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ قد میں کسی حد تک اضافہ بھی ہوتا ہے۔

کوبرا یوگا:کوبرا یوگا کے لیے پیٹ کے بل زمین پر لیٹیں جائیں ‘ اب ہاتھ زمین پر رکھیں اور جسم کا اگلا حصہ یعنی سر اور سینہ اوپر کی جانب سے جائیں، اس سے بازؤوں اور پیٹ کے پٹھوں پر کھچاؤ آئے گا ، یہ مشق کولہوں، پیٹ ، بازو اور کمر پٹھوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے ۔
وی شیپ یوگا:اس مشق کے لیے سیدھا کھڑے ہو جائیں، اب نیچے کی جانب جھکتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے زمین کو چھونے کی کوشش کریں، اس دوران سر اور جسم گھٹنوں کے قریب رکھیں، شروعات میں خود پر زیادہ کھچاؤ نہ پیدا کریں، دن بہ دن زمین کو جتنا ہو سکے جھُک کر چھوئیں ۔
تیراکی کرنا:تیراکی قد بڑھانے والی ورزشوں میں سب سے بہترین سمجھی جاتی ہے، پانی کے اندر ریڑھ کی ہڈی کے مہروں پر بوجھ بہت کم ہوتا ہے جبکہ جوڑ زیادہ کُھل کر آرام دہ حالت میں ورزش کر پاتے ہیں، جس سے قد کے بڑھنے کے عمل میں تیزی آتی ہے اور آسانی بھی پیدا ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 457 reviews.