Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بلڈ پریشر سے نجات کا سستا اور آزمودہ علاج!

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھی۔اس نا مراد بیماری نے زندگی تنگ کر رکھی تھی۔ادویات بھی باقاعدگی کےساتھ استعمال کرتی ‘ ڈاکٹر نے جن چیزوں کے بارے میں پرہیز کا کہا تھا ‘ اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کرتی تھی مگر اس کے باوجود بھی بلڈ پریشر کنٹرول نہ ہوتا تھا۔بیٹھے بٹھائے اچانک بلڈ پریشر ہائی ہو جاتا‘ سر میں سخت تکلیف ہوتی‘ طبیعت بہت زیادہ نڈھال ہو جاتی۔ادویات بھی بدل کر دیکھ لیں اور جس نے جہاں کہاں وہاں سے علاج کروایا مگر پھر بھی کوئی ایسی دوا نہ ملی جس سے میرا بلڈ پریشر پوری طرح کنٹرول ہوا ہو۔بلڈ پریشر اکثر 200 رہتا تھا‘اس بیماری کی وجہ سے بہت پریشان تھی اور اللہ سے دعا کرتی تھی کہ کسی طرح اس بیماری سے نجات عطا فرما دیں اور آخر میری یہ دعا قبول ہو گئی۔
ان دنوں عبقری سے تعارف ہوا‘پہلے صفحہ پر ایک لائن پڑھی کہ اگر آپ لا علاج بیماریوں‘ مشکلات اور مسائل سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو عبقری کی پرانی فائلیں یعنی گزشتہ شمارے پڑھیں۔میں نےکچھ جلدیں خرید کر گھر میں رکھ لیں اور وقت ملنے پر ان کا مطالعہ کرتی رہتی تھی جس سے بہت سے نایاب موتی‘تیر بہدف روحانی وظائف اور مختلف بیماریوں سے متعلق آسان طبی ٹوٹکے ملتے تھے۔ایک دن جلد نمبر 12 میں عبقری جون2018ء کا شمارہ پڑھ رہی تھی تواس کے صفحہ نمبر 7 پر بلڈ پریشر سے نجات کے لئے ایک تحریر پڑھی۔ مجھے یقین ہو گیا کہ میرے مرض کا علاج مل گیا ہے۔نسخہ بھی انتہائی آسان تھاجس میں ایک جڑی بوٹی تھی جو آسانی کے ساتھ پنساری سے مل گئی۔میں نے وہ نسخہ بنا کر استعمال کرنا شروع کیا۔تھوڑے ہی عرصہ میں بلڈ پریشر کنٹرول ہونا شروع ہو گیا اور پھر اس بیماری سے نجات مل گئی۔میرےشوہر بھی کافی عرصہ سے اسی بیماری میں مبتلا تھے انہیں بھی میں نے یہ نسخہ استعمال کروایا ‘اللہ کا شکر ہے وہ بھی ٹھیک ہو گئے اور حیران ہوئے کہ جہاں اتنی ادویات ناکام ہو گئیں وہاں اس دیسی نسخہ سے نجات مل گئی۔پھر انہوں نے یہ نسخہ اپنے کچھ جاننے والے احباب کو بھی استعمال کروایا جنہیں بلڈ پریشر کی شکایت تھی‘ انہیں بھی شفاء نصیب ہوئی۔ عبقری اور اس مخلص انسان کو بہت دعائیں دیتی ہوں جس نے یہ نسخہ لکھا تھا۔قارئین وہ نسخہ آپ بھی نوٹ فرمالیں۔
ھوالشافی:دس گرام اسرول پیس کر کیپسول بھرلیں‘ روزانہ صبح و شام ایک کیپسول پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ کیپسول ختم ہو جائیں تو بلڈ پریشر چیک کروائیں‘مرض باقی ہو تو دوبارہ اسی ترتیب سے نسخہ استعمال کر یں۔ لو بلڈ پریشر کا مرض ہےتو صرف رات کھانے کے بعد ایک مرتبہ یہ نسخہ استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 456 reviews.