Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

بے گھر ‘ بے آسرا تھی‘ایسا سہارا ملا جس نے دنیا بدل دی

ماہنامہ عبقری - ستمبر2024ء

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!زندگی کےد کھوں اور الجھنوں نے گھیر رکھا تھا‘ مسائل ایسے تھے کہ ختم ہو نے کا نام نہیں لیتے تھے۔گھریلو مسائل‘ آپس کی ناچاقیاں بہت زیادہ تھیں‘اولاد کے حوالہ سے کافی پریشان تھی۔معاشی وسائل میں بھی بہت مشکلات کا سامنا تھا‘مالی تنگی بڑھتی چلی جار ہی تھی۔خواہش تھی کہ اپنا ذاتی گھر ہو مگر ایسے حالات میں یہ کام نا ممکن نظر آتا تھا۔گھر میں کوئی نہ کوئی شخص بیمار رہتا تھا۔گویا زندگی میں ہر طرف مسائل ہی مسائل اور مشکلات کا انبار تھا۔ان حالات میں کسی مخلص کے ذریعہ سے شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ سے تعارف ہوا۔بس آپ سے نسبت کے بعد برکتوں اور خیروں کا انوکھا جہان کھل گیا۔لوگوں کے مشاہدات سن کر ایک امید اور تسلی پیدا ہوئی کہ ان شاءاللہ ہم بھی زندگی کے ان مسائل سے جلد ہی نکل جائیں گے۔
مسنون اعمال اور اذکار زندگی کا حصہ بن گئے۔آپ نے تمام مسائل کے لئے ایک وظیفہ یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام پڑھنے کے لئے عطا فرمایا۔ میں نے اس وظیفہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا۔دن رات ہر وقت اس وظیفہ کو یقین اور توجہ کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا۔آہستہ آہستہ حالات بدلنا شروع ہو گئے۔جس جس مسئلہ کا تصور کیا تھا ان میں بہتری‘ آسانی اور عافیت کے آثار ملنے لگے۔ مجھے یقین ہو گیا کہ یہی وظیفہ ہمارے تمام مسائل کا یقینی حل ہے۔شیخ الوظائف اور تسبیح خانہ کی نسبت جیسے جیسے مضبوط ہوتی گئی‘وظیفہ میں جس قدر توجہ بڑھتی گئی اسی قدر حالات بہتر ہوتے چلے گئے۔اللہ کا شکر ہے اب تمام مسائل حل ہو رہے ہیں۔گھریلو ناچاقیاں ختم ہونا شروع ہو گئیں۔اولاد میں بھی بہت مثبت تبدیلیاں آچکی ہیں۔بچے اب با اخلاق ہو چکے ہیں‘ عزت‘ اور محبت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔گھر سے بیماریوں کا خاتمہ ہو رہا ہے ‘ ادویات سے خلاصی مل گئی ہے اور ذاتی گھر بھی نصیب ہوا ہے۔روحانی طور پر بھی بہت زیادہ ترقی ملی ہے۔دل نیک اعمال کی طرف مائل ہونا شروع ہو گیا ہے۔اب کوئی بھی مسئلہ ہو‘ پریشانی ہو اس کا حل آپ ہی کے ذریعہ مل جاتا ہے۔بھائی کا رشتہ کرنا تھا ‘ بہت زیادہ دشواری کا سامنا تھا‘آپ کا بتایا ہوا وظیفہ لَاخِلَابَہْ پڑھنا شروع کیا جس سے یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا۔ کوئی بات سمجھ نہ آرہی ہوں یا کسی بیماری کا علاج معلوم کرنا ہو تو یہی وظیفہ پڑھتی ہوں‘ راہنمائی ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے‘ آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 420 reviews.